77

15TCL لاکھ روپے کے انعامی رقم کے ساتھ ای اسپورٹس فٹ بال گیمنگ ٹورنامنٹ منعقد کر رہا ہے- ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد خان نیازی

15TCL لاکھ روپے کے انعامی رقم کے ساتھ ای اسپورٹس فٹ بال گیمنگ ٹورنامنٹ منعقد کر رہا ہے
TCLاس ایونٹ میں دلچسپ گیمز کے ساتھ شرکاء کوLED ٹی وی اور نقد انعامات بھی فراہم کرے گا۔
کراچی( نمائندہ سدید) پاکستان کا نمبر 1 LED ٹی – وی برانڈ TCL الیکٹرانکس 15 لاکھ روپے کے بڑے انعامی پول کے ساتھ سب سے بڑا فٹ بال ای-گیمنگ ایونٹ ” TCLگیمرز لیگ ”2022 منعقد کر رہا ہے جس کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایونٹ کے کراچی کوالیفائر 12 اور 13 نومبر کولکی ون مال میں جبکہلاہور کوالیفائر 18 اور 19 نومبر اورگرینڈ فائنل20 نومبر کو پیکجز مال میں کھیلا جائیگا۔TCLاس ایونٹ میں دلچسپ گیمز کے ساتھ شرکاء کوLED ٹی وی اور نقد انعامات بھی فراہم کرے گا۔
TCL کے ای-اسپورٹس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصدکھیلوں کو فروغ دینا، فٹ بال کے تمام شائقین کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا اور انہیں دنیا کا بہترین گیمنگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ایونٹ میں شرکاء TCL کی تازہ ترین C سیریز پر ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے جس میں Mini LED TVs اور QLED TVs شامل ہیں۔
گیمنگ ٹی- وی کی جدید ترین خصوصیات درج ذیل ہیں:
• 144 Hz VRR
• 120 Hz MEMC
•گیمنگ ماسٹر
• HDMI 2.1
• مفتپریمیم Syncاور بہت کچھ

گیمنگ کے سب سے بڑے ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے TCL پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”جب نوجوانوں اور ان کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی بات آتی ہے تو TCL ہمیشہ سے ہی کھیلوں کو فروغ دینے میں سب سے آگے رہا ہے۔ یہ شاندار پلیٹ فارم فراہم کر کے TCL گیمرز کو دنیا میں بہترین گیمنگ تجربہ فراہم کر کے پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا چاہتا ہے۔”

TCL نے گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں اپنی نمایاں پوزیشن کوہمیشہ برقرار رکھا ہے۔TCL پوری دنیا میں 150 سے زائد ممالک میں اپنی پروڈکٹس فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستانی الیکٹرانکس مارکیٹس میں بھی یہ برانڈسستی قیمت پر اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی پیش کر کے ایک نمایاں مقام بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ایونٹ کی محدودنشستوں کیلئے رجسٹریشن کا لنک یہ ہے: https://bit.ly/3FTzHHB

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں