81

18 تاریخ سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز کو برقرار رکھا جا رہا ہے -ڈاکٹر مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت-
اجلاس میں این سی او سی کے متوقع اجلاس سے پہلے کرونا وائرس کے حوالے موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی جانب سے 18 تاریخ سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز کو برقرار رکھا جا رہا ہے – 18 تاریخ سے نویں تا بارہویں، 25 تاریخ سے پہلی تا آٹھویں اور 2 فروری سے یونیورسٹیاں کھولنے کی تجویز ہے-
تمام سکول ایک وقت میں صرف 50 فیصد طلبا کو بلانے کے مجاز ہوں گے -صوبے بھر کے سکولوں میں ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد کرایا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں