13

20سال بعد کراچی سرکلر ٹرین جزوی بحال

20 سال بعد کراچی سرکلر ٹرین آج سے جزوی بحال کر دی گئی، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر دیا
اس موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ٹرین کا کرایہ 30 روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال بعد ریلوے کی زمینوں کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔

ان
ہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں قبضہ مافیا چھا گیا ہے، ریلوے ٹریک پر قبضہ مافیا پھیلا ہوا ہے، 15 دن میں 12 پھاٹک لگا دیں گے، جیسے جیسے برج بنتے جائیں گے، کے سی آر میں اضافہ کرتے جائیں گے۔
آج سے چلنے والی کراچی سرکلر ٹرین ابتدائی طور پر پپری سے سٹی اسٹیشن تک چلے گی، اس کی روزانہ 4 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

کراچی سرکلر ٹرین کا کرایہ پہلے 50 روپے مقرر کیا گیا تھا جو وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کم کر کے 30 روپے کر دیا ہے جبکہ اس کا مہینے بھر کا پاس 750 روپے میں بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں