29

25 نومبر سے پٹرول پمپ بند

پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی، مطالبات منظور نہ ہونے پر 25نومبر سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس کہتے ہیں کہ کمیشن کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو پمپ بند کردیں گے۔

ملک بھر میں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن میں اضافہ نہ ہوا تو 25نومبر سے پمپ بند کر دیئے جائیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان نےاس سے قبل 5نومبر کو ہڑتال کی کال دی تھی جس پر حکومت نے 20نومبر کا وقت مانگ لیاتھامگر اب پھر مالکان ہڑتال کے لیے تیار ہیں ۔مہر اویس کہتے ہیں حکومت سے چار بار میٹنگز کر چکے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں