32

27, ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 23،نومبر ،2021ء کو الحمراء ہال نمبر 1لاہور میں منعقد ہوگی۔

27, ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 23،نومبر ،2021ء کو الحمراء ہال نمبر 1لاہور میں منعقد ہوگی۔

لاہور( عائشہ خان )ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورچیئرمین ایشین ایکسی لینس پرفا رمنس ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 27،ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ زکی تقریب 23،نومبر 2021ء کو الحمراء ہال 1 شاھراہ قائداعظم لاھور میں منعقد کی جارہی ہے تقریب کے دعوت نامے پرنٹ ھوکر آگئے ہیں جو کہ الحمراء شاھراہ قائد اعظم لاھور سے دفتری اوقات میں فیملی کیلئےفری دستیاب ہیں،۔ تقریب میں پاکستان کی معروف شخصیات شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگائیں گے۔ تقریب میں نامور اداکار،ماڈلز اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کریں گے جبکہ معروف گلوکار نغمات پیش کریں گے۔ وفاقی وصوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں