6

4 سال مسلسل جسمانی اور ذہنی تشدد کا سامنا کیا، علیزے نے شادی ٹوٹنے کی وجہ بتا دی

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوہر سے رشتہ ٹوٹنے کی تصدیق کے ساتھ وجہ بیان کی گئی ہے۔

گزشتہ روز فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر طویل عرصے سے طلاق سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تصدیق کر دی۔

علیزے سلطان کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا اور کافی سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک انداز میں نہیں گزار سکتی۔

علیزے کا اپنی پوسٹ میں اپنے بچوں، بیٹے اور بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں، میرے بچوں کی بہتری اور بھلائی نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچوں کی پرورش اس گھٹن زدہ، زہریلے اور پرتشدد ماحول میں ہو، کسی بھی بچے کو رشتوں میں تشدد کو معمول کا حصہ سمجھتے ہوئے بڑا نہیں ہونا چاہیے۔

علیزے سلطان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ میں اپنے بچوں کو سکھاؤں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ بھر نہ سکے۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ 2 سال سے سامنے آ رہی تھیں، اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی اپ لوڈ کی گئی تصویریں ڈیلیٹ کر کے ایک دوسرے کو اَن فالو بھی کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی مارچ 2018ء میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں بیٹے اور رواں سال کے آغاز میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں