184

5 جی لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہواجس میں برآمدی سیکٹر کے لیے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری دی گئی۔

ان شعبوں میں قالین سازی، لیدر مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور ٹیکسٹائل سیکٹر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: گندم کی درآمد کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ای سی سی

اجلاس میں ای سی سی نے آلو کی برآمد پر پابندی سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا، آلو کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ آئندہ ای سی سی اجلاس میں ہو گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں 5 جی لائسنس کے اجرا کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں