86

6افرادکی خاتون کوشراب پلاکر اجتماعی زیادتی

ڈسکہ-پسرور روڈ کی (م )کو نبیل اورمانابٹ موٹرسائیکل پرلفٹ دیکرلے گئے کانوں لٹ ڈیرے پر ساتھیوں سے ملکرزیادتی ،سڑک کنارے پھینک گئے
پانچ ملزموں نے خاتون کو شراب پلاکر اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالااور حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے پھینک کرفرارہوگئے ،بتایاگیاہے کہ پسرور روڈ کی آسیہ کی 20سالہ بیٹی (م) اپنے سسرال پھوپھنگی جانے کیلئے کالج چوک میں کھڑی تھی کہ ملزم نبیل اور مانا بٹ اپنی موٹرسائیکل پر آئے اور خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے کانوں لٹ اپنے ڈیرہ پر لے گئے جہاں پر پہلے سے موجود صدیق ’سجاد اور ایک نامعلوم نے خاتون کو زبردستی شراب پلا دی اور تمام نے خاتون کیساتھ باری باری زیادتی کی ، خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزم اسے دوبارہ کالج چوک میں سڑک کنارے پھینک کر فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں