61

6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی، میجر جنرل آصف غفور کی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

(ٹیوٹرپاکستان) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں