25

735؍ امریکی ارب پتی افراد کی دولت میں 2؍ سال میں 62؍ فیصد اضافہ

آکسفیم امریکا نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایسے 735؍ ارب پتی افراد جو خود کو امریکا کو اپنا گھر قرار دیتے ہیں، کی دولت میں گزشتہ دو سال کے دوران 62؍ فیصد اضافہ ہوا ہے –
جس سے ان افراد کی مجموعی دولت 4.7؍ ٹریلین ڈالرز (4700؍ ارب ڈالرز) تک جا پہنچی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت ارب پتی افراد کی دولت میں اضافے کا رجحان کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے، اس وقت عام افراد کی آمدنی کو دیکھا جائے تو اس میں صرف 10؍ فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے اثرات محسوس نہیں ہو رہے کیونکہ گھر کے کرایوں، گیس، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اپنی بلند ترین شرح پر ہیں اور یہ آثار بھی نظر نہیں آ رہے کہ مہنگائی کم ہوگی۔
کورونا کی وبا کے دوران نافذ کیے گئے لاک ڈائونز کے بعد کئی لوگ معاشی لحاظ سے اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑے ہونے کی کوششوں میں اب تک مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں