103

9 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول 11 اپریل 2021 تک بند رکھنے کا فیصلہ – شفقت محمود،ڈاکٹر مراد راس

(ٹیوٹرپاکستان) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے سلیکٹد اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔جلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شریک ہیں، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔

لاہور میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ بھی کیا جس میں انھوں نے کہا کہ صوبے بھر کے 9 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول 11 اپریل 2021 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
9 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات اور فیصل آباد شامل ہیں-
پنجاب کے باقی اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے-
سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی خفاظت کے لئے کیا گیا ہے-
کسی بھی قیمت پر طلبا، اساتذہ و والدین کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں