83

ایمان مزاری اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد پھر گرفتار

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور سماجی کارکن ایمان مزاری کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ایمان مزاری کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے آج صبح ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کی تھی۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی تھی۔

پراسیکیوٹر راجا نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، انہوں نے تقریر میں کہا ریاستی افسران نے غداری کی ہے، ایمان مزاری کی تقریر کی یو ایس بی ابھی آنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں