44

Buckle & Seam کا کم مراعا ت یافتہ طبقے کو تعلیم کی فراہمی سٹیزن فاؤنڈیشن(TCF)کے ساتھ اشتراک

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پاکستان میں اعلیٰ لیدرکا سامان تیارکرنے والی جرمن کمپنیBuckle & Seam نے کم مراعات یافتہ بچو ں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے پاکستان میں کم قیمت کے نجی ملکیت کے رسمی اسکولوں کے نیٹ ورکس سٹیزن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

اس پارٹنرشپ کے تحت Buckle & Seamپاکستان کے سب سے زیادہ غریب آبادی میں قائم چار TCF اسکولوں کی لاگت میں تعاون کرے گی۔
اکتوبر کے شروع میں Buckle & Seamکی ایک ٹیم نے تیسرٹاؤن کے TCF کا دورہ کیا جن کیلئے کمپنی تعاون پیش کرتی ہے، دورے میں انہوں نے TCF طلبہ اور اسٹاف سے ملاقات کی اور TCF کے “معیاری تعلیم کے ذریعہ مثبت تبدیلی کے ایجنٹس تخلیق کرنے “کے مشن کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کیں۔
اس موقع پرBuckle and Seamکے نمائندے لینس کئیلر( (Linus Keilerنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اس اقدام کا مقصدBuckle and Seamان کمیونٹیز کی خدمت کرنا ہے جن مین ہم کام کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ تعلیم معاشرے کے بہت سے مسائل کا حل ہے اور ہم نے اسلئے کیا کہ ان کے احتساب، شفافیت اور ان کے کھلے دل کے ساتھ نئے آئیڈیاز کو قبول کرنے بناء پر ہم نےTCFکا اتخاب کیا ہے۔
TCF کے جنرل منیجر اسفند یا ر عنایت نے کہا،”ہم پاکستان کے بچوں کیلئے Buckle and Seamکے فراخدلانہ تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ ہماری تمنا ہے کہ ہمارے اس تعاون کو فروغ حاصل ہواور ہم تعلیم کے ذریعہ کوئی بڑی تبدیلی تخلیق کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔”
سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF): کے بارے میں:TCF اس اعتماد کاقائل ہے کہ حقیقی طورپر باخبر اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ریاست کی ترقی کی بنیاد ہے اورلوگوں میں بدلتے وقت کے ساتھ آگے بڑھنے کی قابلیت پیداکر تاہے۔یہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی بنیاد1995 میں شہریوں کے ایک گروپ نے رکھی تھی جو تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے خواہشمند تھے۔ 25 سال گزرنے کے بعد آج TCF کا شمار ملک کے صف اوّل کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جوپاکستان بھر میں اپنے1,652 اسکولوں میں کم مراعات یافتہ طبقے کے 266,000 طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرچکاہے۔
TCF ماڈل پاکستان کے شہری مضافات اور دیہی کمیونٹیز میں واقع خصوصی طور پر تعمیر کئے گئے اسکولوں کے ذریعہ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ادار ہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مجموعی طور پر طلبہ کی انرولمنٹ میں تقریباََ 50% لڑکیا ں شامل ہوں۔ اس تاثر میں اضافے، انرولمنٹ اور تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کیلئے TCFنے پاکستان بھر کے سرکاری اسکولوں کو گود لینے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں