50

EBMنے قوم کی پسندیدہ کوکیزپیک فرینز سوپراب نئی پیکنگ میں متعارف کروادی۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تیارکردہ پاکستا ن کے بہترین فروخت ہونے والے برانڈ پیک فرینزسوپرنے حال ہی میں نئی پیکیجنگ میں متعارف کروایا ہے جس کا سلوگن ہے،”سیدھی سادھی خوشی کا مزا” ۔یہ پیکیجنگ 16سال بعد تبدیل کی گئی ہے۔
پیک فرینز سوپر کو اپنے آغاز سے ہی صنعت میں بہترین مانا گیا ہے اور اسے ملک بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ پیکیجنگ کا نیا ڈیزائن برانڈکے تازہ بیک شدہ کوکیز پر بنی stripesسے لیاگیاہے اور اس پر واضح طور پر”The Nation’s Favorite” کے الفاظ درج ہیں جو پاکستانیوں کی اس برانڈ سے محبت کا عہد ہے۔پیکیجنگ کا مقصداس کے خاص انڈے اور دودھ کے مزے کو فروغ دینا ہے جس کیلئے سوپر ہمیشہ سے مشہورہے اور پاکستان کے سب سے زیادہ پسندیدہ اور فیورٹ بسکٹ کی ساکھ رکھتاہے۔
EBM کی DGM مارکٹنگ آمنہ سعید نے کہا،”سادگی کے ساتھ خوشیاں منانا سوپر کی امتیازی خصوصیت ہے۔ پورے پاکستان نے ہمیشہ برانڈ کے ساتھ خوشی کے لمحے منائے ہیں۔ لہذٰانئی پیکیجنگ بھی سوپرکے سفراورصارفین کی سوپر سے محبت کونمایاں کرتی ہے جس کا اظہار نئے ٹی وی سی”ہمیشہ والا پیار”میں ہوتا ہے۔”
“ہمیشہ والا پیار”کی مہم ہمارے سدابہا ر پیار کی تلاش کے آئیڈئیے کے گرد گھومتی ہے جو اصل میں ہمارے ارد گرد رشتوں میں موجود ہوتا ہے جن پر ہم اکثر اہمیت نہیں دیتے۔سوپر اپنے منفرد ذذائقے کے ساتھ روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کودوبالا کرتا ہے اور ہم کو دعوت دیتا ہے کہ ہم یہ خوشیاں پیک فرینز سوپر اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ مل کر منائیں۔
EBM اپنے برانڈ پیک فرینز کے ساتھ پاکستانی صارفین کیلئے غزائیت اور لذت بھرابرانڈ تیار کررہا ہے۔اس انڈسٹری کے اوّلین اور مارکیٹ لیڈر ہونے کی بناء پرEBMتینوں محاذوں یعنی پروڈکٹ، کوالٹی اور کمیونی کیشن میں جدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔
پیک فرینز زسوپرنے پاکستانی صارفین کی ترجیح کے معیار کو جان لیا ہے۔ نمبر ون بسکٹ برانڈہونے کے باعث سوپر کو پوری قوم نہ صرف پسند کرتی ہے بلکہ اس کے گن گاتی ہے۔ اپنی کیٹگری میں اعلیٰ ترین کوالٹی کے باعث سوپر پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ برانڈ ہے۔ یہ ملک کے گوشے گوشے میں دستیاب ہے۔ سوپر نہ صرف بزنس ایگزیکٹیوزکا پہلا انتخاب ہے بلکہ عام آدمی بھی اسی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں