53

Fresh St!کا کراچی شیفس ایٹ ہوم (KCH) اور شیریں انور کے اشتراک سے کوکنگ کلاس کا اہتمام۔

لاہو(ٹیوٹرپاکستان) Fresh St! کی جانب سے کراچی میں کوکنگ کلا س کا اہتمام کیا گیا، ا س میں معروف ماہرشیف شیریں انور نے شرکاکو چھ منفرد اور لذیذریسپیزسکھائیں۔

اس موقع پر ثمرہ انٹرپرائزز کی ڈائریکٹر ثمرہ منصب نے کہا،” ہم آج کی تقریب میں شرکاء کے تاثرات جان کران کے بہت ممنون ہیں اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ہمارا مقصد اپنے صارفین کو ایک برانڈ کے تحت اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس کی وسیع رینج فراہم کرنا ہے۔”

ثمرہ انٹرپرائززکے وی پی مارکیٹنگ سید محمد سلمان نے کہا، ” برسوں کی تحقیق، ڈیولپمنٹ اور ٹیسٹنگ کے بعد، ہم نے صارفین کے ذائقے کی تسکین کیلئے ساسز اور مصالحہ جات کی وسیع رینج متعارف کروائی ہے۔ ہمارا عزم گھریلو خواتین کیلئے بھروسہ مند پروڈکٹس پیش کرکے ان کی زندگی میں آسانیاں فراہم کرنا ہے۔”

ماہر شیف شیریں انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا،”مجھے Fresh St! کی پروڈکٹس کی وسیع رینج استعمال کرکے بہت خوشی ہوئی۔میں یہ پروڈکٹس پہلے بھی استعمال کرچکی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کی اچھی کوالٹی ہونے کی بناء پرہر ریسیپی لذیذ ہوتی ہے۔ اسی لئے نہ صرف میں آئندہ بھی یہ پروڈکٹس استعمال کرتی رہوں گی بلکہ اپنے طلبہ کو بھی ان ہی کے استعمال کا مشورہ دوں گی۔”

کراچی شیف ایٹ ہوم کی ایڈمن صبا محسن نے بتایا،”میرے لئے یہ بڑی خوشی کی با ت ہے کہ میں ایسی خوشگوار تقریب میں شامل ہوں اورمجھے ثمرہ انٹرپرائزز اور شیریں انو ر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔اب آپ کو اپنی فیورٹ ڈش تیار کرنابہت آسان ہے کیونکہ اس کی تیاری کیلئے تمام ضروری اجزاء ایک ہی چھت کے تلے یعنی’House of Samrah”پر دستیاب ہیں۔

تقریب کے آخرمیں تمام شرکا میں ثمرہ انٹر پرائزز کی جانب سے Fresh St!کے تحائف کے بیگ پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ دوسرے برانڈ کی پروڈکٹس بھی تقسیم کی گئیں۔شرکاء کیلئے Hills & Vales آئس کریم کی نئی پریمیئم رینج کا بھی اہتمام تھاجس کے خصوصی ذائقے کو سب نے خوب انجوائے کیا۔

:Fresh St! ایک نیا برانڈ ہے جس کا مقصد مصالحہ جات کی متنوع رینج اور دیگر فوڈ کیٹگری کی معیاری پروڈکٹس پیش کرنا ہے۔ Fresh St!، ہاؤس آف ثمرہ کا ایک حصہ ہے۔
ثمرہ منصب نے 2014میں اس ادارے کی بنیا د رکھی جس کا مقصد فیملیز کیلئے اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس پیش کرنا تھاجن پر وہ اعتماد کرسکیں۔ ان میں ڈیری سے لے کر فروزن سبزیاں، اسنیکس سے ساسزاور ان کے علاوہ مصالحہ جات اور غذائی اجزا شامل ہیں،جو ہر کیٹگری کے شیفس اور گھریلوخواتین کوان کی من پسند لذت اور غذائیت فراہم کرنے میں معاون ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں