48

KASB، KTrade اسٹاک مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے مالیاتی جمہوریت اور مالیاتی معلومات کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہے- چیئر مین علی فرید خواجہ

لاہور(ٹیوٹڑپاکستان) KASB پاکستان کی سر فہرست اسٹاک بروکریج ہے جس نے عالمی سرمایہ کاروں کے ذریعے 4.5ملین ڈالرکے فنڈز اکٹھا کئے جو پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ KASBاس رقم کو پاکستانیوں کے سرمائے کو بہتر طور پر منظم کرنے اور پاکستان اسٹاکس اور کموڈیٹیز میں سرمایہ کاری کو بہتر کرنے کیلئے استعمال کرے گا۔

KTradeپاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی اسٹاک ٹریڈنگ ایپ ہے جس کی 200,000سے زائد فعال ڈاؤن لوڈز موجود ہیں KASBکا مشن 10ملین پاکستانیوں کو KTradeکے ذریعہ پاکستان میں لسٹڈ کمپنیز میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

KTradeکے استعمال سے پاکستانی اب اپنے گھروں سے باسہولت طریقے سے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔وہ اپنے پورٹ فولیو کو 24/7 ٹریک کرسکتے ہیں، KASBکی سرمایہ کاری پرایوارڈ یافتہ تحقیق اور مشوروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ورچوئل ٹریڈنگ کے طریقہ ء کارکے ذریعے تجارت بھی کرسکتے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے معاشی بحالی اور موافق حکومتی پالیسیز کی بناء پر عالمی مارکیٹ میں غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔KSE انڈیکس گزشتہ 12ماہ سے 40%سے زیادہ اوپر ہے اور کئی پاکستانی اسٹاکس نے Bitcoinمیں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اس کی بہترین کارکردگی سے ملکی اور غیر ملکی دونوں سرمایہ کاروں کا پاکستان کی ٹیکنالوجی میں اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

KASBکے فنڈز جمع کرنے اور عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت کا دنیا بھر کے پریس میں چرچا ہے جس کی بناء پر فوربس، بلوم برگ، ٹیک ان ایشیاء اور دیگر بڑی اشاعتوں میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔

KASBکے چیئر مین جناب علی فرید خواجہ نے کہا،”پاکستان میں اکثر لوگوں کو رسمی مالیاتی پروڈکٹس تک رسائی حاصل نہیں ہے۔انہیں اپنی سیونگز کو رئیل اسٹیٹ یا سونے میں لگانے سے بہت کم منافع ملتا ہے، جو ناکافی ہے اور اس کے لین دین کی لاگت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ لہذٰا KTradeمیں ہم کلائنٹس کو تربیت دے کر اور اسٹاک مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے مالیاتی جمہوریت اور مالیاتی معلومات کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔”

۔ ۲ ۔

KASB:کے بارے میں:

KASB: پاکستان کی صف اوّل کی اسٹاک اور کموڈیٹی بروکریج ہے۔ہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے TRECؒٓٗلائسنس کے حامل اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے ممبر ہیں۔ ہم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے لائسنس یافتہ بھی ہیں۔ہمKASBمیں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جدت پرمبنی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پاکستان کی معاشی ترقی کو برق رفتاری سے بلندیوں کی جانب لیجا سکتی ہے۔ KTradeسب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی انویسٹمنٹ ایپلی کیشن ہے جس کے 200,000سے زیادہ رجسٹرڈ استعمال کنندگان ہیں۔ ہمارا ہدف سرمائے کو ترقی یافتہ کمپنیز کے ساتھ منسلک کرنا اور بہتر مالیاتی فیصلوں کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مدد کرناہے۔

PRانکوائریز کے لئے برائے مہربانی رابطہ کریں: مس ایمن بلوچ، ایم ڈی، KASBسیکورٹیز۔ ای میل ایڈریس:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں