50

Keytaab کاہیلتھ سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سیمینارکا انعقاد

علم اور ہنر کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے وقف ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمKeytaab نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) اسلام آباد کے تعاون سے سرینا ہوٹل میں شاندار ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سیمینار کا انعقاد کیاجس میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، ٹرینرز، پالیسی ساز، حکومتی عہدیداران، ٹیکنالوجی لیڈرز، فارما کمپنیوں کے سی ای اوز، میڈیکل فیکلٹی، اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

ٍاس تقریب کی مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان ایچ آئی (ایم)، ٹی آئی (ایم) ایچ ایس اے کے ڈین اور وائس چانسلرشہزاد علی خان، کلیدی نوٹ اسپیکرپاکستان سویٹ ہوم کے بانی وسی ای او زمرد خان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن سعید احمد شیخ اور ڈائریکٹر BIC ہیلتھ سروسز اکیڈمی محترم ناصر محمود ایلیاشامل تھے۔

مقررین نے ٹیکنالوجی پرمبنی آن لائن لرننگ کو فروغ دینے کے لیے خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے Keytaabکے وژن کی تعریف کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن، خاص طور پر تربیت اور کیریئر میں ترقی، صحت کی دیکھ بھال کے بہت سے چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے جبکہ پروفیسر شہزاد علی خان نے بغیر کسی رکاوٹ کے ای لرننگ پلیٹ فارم فراہم کرنے پر Keytaabکا شکریہ ادا کیا اور Keytaabکے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل ہیلتھ میں ایک سالہ ڈپلومہ شروع کرنے کا اعلان کیا جس کا مقصد تقریباً 100,000 گریجویٹس کو ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے مختلف پہلوؤں میں تربیت دینا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈپلومہ پروگرام پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔یہ نہ صرف ڈیجیٹل صحت میں مہارت میں اضافہ کرے گا بلکہ گریجویٹس کو ضروری ٹیکنالوجی ٹولز اور کنکشنز سے بھی لیس کرے گا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے Keytaabکے سی ای او جناب غضنفر علی خان نے علم، خیالات اور صحت کے شعبے میں بہترین طریقوں کے استعمال پرتفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنز کولانے کا مقصدصحت میں علم اور مہارت کے ذریعے مریضوں کو سہولت فراہم کرناہے۔

اس موقع پرمختلف پینل ڈسکشنز اور نیٹ ورکنگ کے مواقعوں پربھی گفتگو کی گئی جن میں ٹیلی میڈیسن، ہیلتھ کیئر اینالیٹکس، ڈیجیٹل علاج، آن لائن کنسلٹنسی اور مریضوں کی مصروفیت جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں