22

MediaTek Helio G35کے ساتھ Infinix Hot 10 Playپری آرڈر پر دستیاب ہے

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پری آرڈرز بکنگ 15 فروری سے 19 فروری تک صرفXPark پر XE08 کے مفت تحفہ (Truly wireless Bluetooth earbuds) کے ساتھ جاری رہے گی۔Hot 10 play 20 فروری سے 18,999روپے میں آف لائن مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگا۔

لاہور۔15 فروری، 2021: پاکستانی مارکیٹ میں نوجوانوں کے پسندیدہ، پریمیم اسمارٹ فون برانڈInfinix MobilityنےInfinix Hot 10 Play ایک اور طاقتور
MediaTek Helio G35 octa core چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔Hot 10 Play کا جدید ورژن 4GB/64GB میموری میں آتا ہے، اور اس کی اسٹوریج میں توسیع کے لئے مائکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے جس میں GB 512تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون فرنٹ سیلفی کیمرا کے ساتھ notch waterdrop کی پیش کش کرتاہے، دو سینسر،rectangular کیمرا ماڈیول اور سیکیورٹی بیک ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے۔ معیاری 10W چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ایک 8MP سیلفی کیمرا اور,000 6ایم اے ایچ کی ایک بڑی بیٹری ہے۔ الٹرا پاور موڈ از پاور میراتھن ٹیک میں جب بیٹری 5 فیصد چارج ہوتی ہے تو بیٹری لائف میں 19 گھنٹے کا اضافہ ہوتاہے۔

Infinix Hot 10 Play ، notch waterdrop کے ساتھ ایک 6.82 انچ ایچ ڈی + آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ ڈیوائس XOS 7 کے ساتھ Android 10 (گو ایڈیشن) پر چلتا ہے۔ کنیکٹیویٹی کی خصوصیات میں 4G VoLTE، ڈوئل بینڈ Wi-Fi، Bluetooth 5، GPS، اور مائیکرو USB پورٹ شامل ہیں۔

Infinix Hot 10 Play ، AEGEAN BLUE, MORANDI GREEN, OBSIDIAN BLACK, 7° PURPLE جیسے چار خوبصورت رنگوں میں صرف 18,999روپے کی بہترین قیمت میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں