81

OPPO Reno 11F 5G اب پاکستان بھر میں فروخت کیلئے دستیاب

معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ OPPOنے شاندار ڈیزائن اور جدت کی حامل اپنی تازہ ترین فلیگ شپ Reno 11 سیریز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دی ہے جس میں سے OPPO Reno 11 5Gاسمارٹ فون نے پاکستان کی پریمیم سمارٹ فونزانڈسٹری میں اپنی حیثیت کو مزیدمستحکم کر دیا ہے جبکہOPPO Reno 11F 5G PKR 79,999 میں پاکستان بھر کی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیاہے۔

RenovatorIsBackکے عنوان کے ساتھReno 11 سیریز بے مثال خصوصیات اور کارکردگی پیش کرتی ہے جس میں الٹرا کلیئر پورٹریٹ کیمرہ سسٹم موجود ہے جوصارفین کو شاندارتجربہ فراہم کرتا ہے۔

OPPO Reno 11F 5Gپام گرین اور اوشین بلیو میں ایک منفرد مقناطیسی پارٹیکل ڈیزائن کی نمائش کرتا ہے جس میں 64MP الٹرا کلیئر ٹرپل کیمرہ اور 120Hz AMOLED ڈسپلے ہے جبکہ دیگر خصوصیات میں MediaTek Dimensity 7050 chipset،RAM 8GB اور 67W SUPERVOOC™ فلیش چارجنگ کے ساتھ 5000mAhبیٹری شامل ہے۔

Reno 11سیریز کی دونوں ڈیوائسز 14 ColorOS پر مشتمل ہیں جو خوبصورتی، سیکورٹی، پیداواری صلاحیت اورشاندارٍ کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ فائل ڈاک، سمارٹ ٹچ، اور سمارٹ امیج میٹنگ جیسی بہترین خصوصیات صارفین کو ایک زبردست تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

Reno 11 سیریز کو ملنے والا زبردست ردعمل OPPO کے پاکستان کے پسندیدہ برانڈ ہونے اور مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق کو ظاہر کرتا ہے اورمستقبل میں بھیOPPO اپنے صارفین کے لیے جدیدٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات پیش کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں