40

PSDF کی سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے طور پر اپنے ملک میں کامیاب دس سال مکمل

لاہور( سدید رپورٹر) PSDF نے ملک کے سب سے بڑے سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے طور پر اپنے دس سال مکمل ہونے کی کامیابی منائی۔ ایک دہائی کے دورانPSDF نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں 250 سے زائدٹریڈز میں 500,000 سے زیادہ مردوں اور عورتوں کو FCDO (فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس)، ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی جانب سے تربیت فراہم کی ہے۔PSDFنے 2010 میں صرف چار ٹریننگ سروس پرووائیڈرز (TSPs) کے ساتھ اپنی ٹریننگز کو انجام دینے کے لیے کام شروع کیا اور تب سے اب تک 600 سے زیادہ TSPs کا نیٹ ورک قائم کر چکا ہے۔ PSDF کے تمام ٹرینیز میں سے 43% خواتین ہیں،علاوہ ازیں مجموعی طور پر سالانہ 21 ارب روپے کا ریونیو پیدا کر رہے ہیں۔ ادارے نے پاکستان کے TVET سیکٹر میں صنعت کو ما لی اشتراک کے پروگراموں کے ذریعے ڈیزائن کرنے اور مشترکہ فنڈ سے تربیتی پروگراموں کے ذریعے ترتیب دیاجو کہ ایمپلائرزا ورورکرز کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنے کے لیے ہے۔PSDF چھ شعبوں میں ٹریننگ کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے جن میں E-tayyar, Umeed, Haryali, Uraan, Mahir اورAghaazشامل ہیں۔ ہر پروگرام خصوصی ٹریننگ کورسز پیش کرتا ہے جس میں مختلف پیشوں اور ٹریڈزپر توجہ مرکوز کی جاتی ہے تاکہ ٹریننگ حاصل کرنے والوں کی مہارتوں کو بہتر بنایاجا سکے تاکہ وہ کامیابی سے آمدنی پیدا کرنے کے مواقعوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ 2020 میں جیسے ہی وبائی مرض آشکار ہوا تو PSDF نے اپنے ٹریننگ ڈیلیوری ماڈل کو تیزی سے دوبارہ ترتیب دیا اورٹریننگ کا طریقہ کار کلاس روم کی تربیت سے ڈیجیٹل ٹریننگز پر منتقل کیا۔PSDF نےCoursera (دنیا کا معروف ای لرننگ پورٹل) اور Gnowbe کے ساتھ کامیاب شراکت داری قائم کی تاکہ سیکھنے والوں کو پیشہ ور فری لانس بننے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری سکلز سکھانے کے لیے آن لائن کورسز پیش کیے جائیں۔PSDF نے Foodpanda، Uber، Enablers، Jazz اور Zong کے ساتھ مل کر پائلٹ ٹریننگ اور مختلف قسم کے اسکل سیٹ تیار کیے جن کی موجودہ جاب مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں