19

TCFکے 17ویں گولف ٹورنا منٹ میں پرجو ش گولفرز نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے تعاون کاارادہ ظاہر کردیا۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) اتوار کو صبح سویرے سو سے زیادہ پرجوش گولفرزلڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ تعاون کے اظہار کیلئے کراچی گولف کلب، کارساز کے خوبصورت گولف کورس میں آئے۔ٹورنامنٹ کا اہتمام معروف غیر منافع بخش ادارے سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF)نے کیا تھاجو پاکستان کے شہری مضافات اور دیہی علاقوں میں اسکول قائم کرتے اور آپریٹ کرتے ہیں – تاکہ Covid-19کے بحران کے بعد اسکول چھوڑنے کے خدشے کے پیش ِنظر کمزور لڑکیوں کو تعلیم میں مزید مدد فراہم کی جاسکے۔

TCFنے مسلسل 17ویں سال میں گولف ٹورنا منٹ میں 31ٹیموں پر مشتمل 124 گولفرز کی میزبانی کی جنہوں نے ٹیکساس اسکریمبل فارمیٹ کے تحت کھیلیں گے جب کہ Covid-19 سیفٹی گائیڈ لائنز کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔ ٹیم ZEEٹورنامنٹ کی فاتح بن کر ابھری جب کہ ٹیم “ARY” نے رنر اپ کا ٹائٹل جیتا۔ پریزنٹیشن کی تقریب میں جیتنے والوں اور رنر اپ کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے TCFکے معاون بانی اور ڈائریکٹر جناب مشتاق چھاپرا کے کہا، “سال بہ سال ہم کو اپنے گولفرز کی باکمال کمیونٹی، کراچی گولف کلب ٹیم اور ہمارے اسپانسر کی جانب سے بھرپور تعاون کی توقع ہے جو ایک بہت بڑے مقصد کی خاطر مل کر آئے ہیں۔ ہم اپنے اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ تعلیم کے مسئلے کے حل اور بچوں کو دوبارہ ان کے کلا س روم میں واپس لانے میں بنیادی کردار اداکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

مقابلے کی کیٹگریز میں ونر، رنراپ، لونگیسٹ ڈرائیو اور ہول ان ون شامل تھیں۔تقریب کے بڑے اسپانسرز میں بینک الحبیب، کیا موٹرز پاکستان، آئی ٹیل موبائل، سامبا بینک، دبئی اسلامک بینک، میٹروپولیٹن بینک، میزان بینک اور صوفی شامل تھے۔ اشیا ء کی صورت میں تعاون کرنے والوں میں موسپل، یونی فیروز، پاکستان بیوریجز لمیٹڈ، سیلم پیکس، میلینیم ٹیکسٹائل اور انٹرلوپ لمیٹڈ شریک ہوئے۔میڈیا کوریج کے سلسلے میں اے آروائی ڈیجیٹل، اے آروائی نیوز اور ایف ایم 91 بطور خصوصی میڈیا پارٹنرز تھے۔

۔ ۲ ۔
ٹورنامنٹ میں صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول مسز ثمینہ علوی نے بھی شرکت کی اور تعلیم کے مقصد میں تعاون کا اظہار کیا. مسز علوی نے کہا،TCF” پاکستان میں بچوں کی بہبود کیلئے کام کرنے والا بڑا ادارہ ہے۔ ہمیں TCFکے ساتھ تعاون کرنے پر فخرہے اور ہم اس کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے”.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں