29

ZEE5 گلوبل نے اپنی تیسری زندگی اوریجنل سیریزدھوپ کی دیوار کا ٹریلر جاری کردیا۔

لاہو(ٹیوٹرپاکستان) ساؤ تھ ایسٹ ایشیا ء کے مواد کیلئے سب سے بڑے OTTپلیٹ فارم ZEE5گلوبل نے اپنی متوقع زندگی اوریجنل ویب سیریزدھوپ کی دیوار کا ٹریلر جاری کردیا۔ ‘ملک جنگیں جیتتے ہیں او ر فیملیز ہار جاتی ہیں ‘کا مقولہ ‘دھوپ کی دیوار’کی ابتداء پر ہی پورا اترتاہے۔محبت، کھونے، جرأت اور قربانی کا سفر وشال (احد رضا میر) اور سارا(سجل علی) کی غمزدہ زندگیوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے جن کے پیارے ایک جنگ میں ان سے جداہوگئے۔ دونوں کی زندگی ایک مشترکہ جدوجہد اور دکھ کی کیفیت میں گزررہی ہے اوراس بناء پر ان کو ایک دوسرے کی قربت میں تسکین ملتی ہے۔

ZEE5کی جانب سے یہ شو 25جون 2021سے تمام گلوبل مارکیٹس میں جاری کردیا جائے گا اور اس کا اصل ایڈیشن ZEE5کی پاکستانی شوز کی وسیع لائبریری میں محفوظ ہے۔

‘نفرت پر انسانیت کے غالب’ہونے کے پیغام پر مبنی دھوپ کی دیوار کی معاون کاسٹ میں سمیعہ ممتاز، زیب رحمن، سویرا ندیم، ثمینہ احمد، منظر صہبائی، رضا طالش، آلِ خان،عدنان جعفراور دیگر فنکارشامل ہیں۔اس سیریز کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں اور معروف مصنفہ عمیر ہ احمد نے تحریر کیا ہے جس میں دوفیملیز دکھائی گئی ہیں جوجنگ کی تباہیوں اور اپنوں کی شہادت سے متاثرہوئی ہیں،اور کس طرح وہ تسلیم کرتی ہیں کہ زندگی کو صرف امن کی ضرورت ہے۔ اس شو کو موشن کونٹینٹ گروپ اورہمدان فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

ZEE5 گلوبل کے چیف بزنس آفیسر، ارچنا آنندنے کہا،”ہم کو اپنے ZEE5کے ناظرین کیلئے زندگی اوریجنل کی تازہ ترین پیشکش دھوپ کی دیوار کے آغاز پر بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے۔بہترین کاسٹ اورباصلاحیت ٹیم کی کاوشوں، تحریر، پروڈکشن اور ہدایات پر مبنی یہ ویب سیریز دنیا بھر کے ناظرین کو یقینا پسند آئے گی کیونکہ یہ جنگ، محبت اور مشترکہ غم کے موضوعات کے ذریعے دلوں کو چھولیتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری عالمی مارکیٹ بشمول امریکہ میں ناظرین اس خوبصور ت کہانی کو ضرور پسند کریں گے۔”

ZEEانٹرٹینمنٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ کے چیف کری ایٹیو آفیسر شیلجاکجروال نے کہا،”یہ شو جنگ کے اثرات کاسامناکرنے والی فیملیزکی کہانی پر مبنی ہے جو سرحد کے دونوں جانب مشترکہ جدوجہد اور دکھ کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
۔ ۲ ۔
سینماؤں میں جنگوں پر مبنی کہانیاں کئی سال سے مقبول ہیں اور ہم اس شو میں تصادم کے اثرات کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔”

سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کا کہنا تھا،”دھوپ کی دیوار”کوئی عام کہانی نہیں ہے، یہ ایسی کہانی ہے جس کو ہر کوئی اپنے اندر محسوس کرسکتا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس شو کو دیکھنے والے ہر فرد کو ایسا ہی لطف آئے گا جیسا ہمیں اس کی تیاری میں آیا ہے۔ZEE5 اور زندگی کے ایسے اشتراک اور اقدام سے دنیا بھر کے ناظرین کو ایسی کہانیاں بہت دلچسپی سے دیکھیں گے۔”

احد رضا میر نے کہا،”دھوپ کی دیوار کی انفرادیت اس کا موضوع ہے۔ اس کی زبان انسانیت کے ناطے دنیابھر کے ناظرین کی ترجمان ہے۔یہ صرف ایسے حالات سے گزرنے والے لوگوں کا قصہ نہیں ہے بلکہ اس کا وسیع تر پیغام امن اور محبت ہے۔”

اس کا ٹریلر15جون2021کو جاری ہونے کیلئے تیارہے، جس میں ہمیں کہانی کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔جو ایک مضبوط اور غیر روایتی بیانیے کے ساتھ پرکشش اور دلچسپ لمحات سے بھرپور ہے۔

دھوپ کی دیوار کا پریمئیر25جون کو جاری ہوگا۔

ZEE5 App گوگل پلے اسٹور یا iOSایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ZEE5، www.ZEE5.comپر بھی دستیاب ہے۔ یہ ایپ سام سنگ اسمارٹ ٹی وی، ایپل ٹی وی، اینڈروائیڈ ٹی وی اور ایمیزون ٹی وی پر بھی دستیاب ہے۔

ZEE5 Globalکے بارے میں
ZEE5ڈیجیٹل انٹر ٹینمنٹ منزل ایک گلوبل میڈیا ایند انٹرٹینمنٹ پاورہاؤسں ZEE انٹرٹینمنٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ((ZEELنے قائم کیا ہے۔یہ پلیٹ فارم اکتوبر2018میں 190+ممالک میں جاری کیا گیااور یہ 18زبانوں، ہندی، انگریزی، بنگالی، میلائم، تامل، تیلگو، کناڈا، مراٹھی، اوریا، بھوج پوری، گجراتی، پنجابی کے ساتھ ساتھ چھ بین الاقوامی زبانوں مالے، تھائی، بہاسا، اردو، بنگلہ اور عربی میں بھی شوز پیش کرتا ہے۔ZEE5میں آن ڈیمانڈ 130,000+گھنٹے کامواد موجودہے اور اس کے 45لائیو ٹی وی چینلز ہیں۔۔ اس پلیٹ فارم پربہترین اوریجنلز، موویز اور ٹی وی شوز، میوزک، سائن پلیز، لائیو ٹی وی اور ہیلتھ اور لائف اسٹائل سب کا مواد ایک جگہ دستیاب ہے۔ ZEE5 نت نئی خصوصیات جیسے 15نیوی گیشنل زبانیں، مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کے انتخاب، بنا رکاوٹ ویڈیو پلے بیک اور وائس سرچ پیش کرتاہے۔
۔ ۳ ۔
ZEE5ایپ گوگل پلے اسٹور یاiOS ایپ اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتاہے۔ZEE5،www.ZEE5.comپر بھی دستیاب ہے۔ یہ ایپ سام سنگ سمارٹ ٹی وی، ایپل ٹی وی، اینڈورائڈ ٹی وی اور ایمیزون فائر ٹی وی پر بھی دستیاب ہے۔
ZEE5 Global ٹوئیٹر: twitter.com/ZEE5Global

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں