163

برطانیہ سے آئے بہت سے لوگ ٹریس ہو گئے، ڈاکٹر نوشین حامد

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ برطانیہ سے آئے افراد کو ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، بہت سارے لوگ ٹریس ہوگئے ہیں اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔حالیہ دنوں میں برطانیہ سے آئے افراد کا ڈیٹا مقامی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ ابھی سائنسی شواہد نہیں کہ برطانیہ سے کورونا وائرس پاکستان آیاہو۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسین حکومت منگوائے گی جس کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔حکومت جو ویکسین منگوائے گی وہ عوام کو بالکل مفت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں