اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت جاری ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا بطور بائیسویں اسپیکر آج عہدے کا آخری دن ہے۔
اسپیکر کے لیے ہونے والے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی بھی ہو چکی۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے اسپیکر کے لیے امیدوار سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار برائے اسپیکر عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔