84

زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیے پر بلالیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیے پر مدعو کر لیا، زرداری اور پرویز الٰہی کی آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الٰہی شریک ہوں گے، زرداری سے ق لیگ کی قیادت کی پہلے ایک ملاقات ہوچکی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے چوہدری برادران سے عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا، ق لیگ نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی ۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی مشاورتی اجلاس میں پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں