32

اگر زمان پارک میں ایک خاتون ہے تو اندر سے گولیاں، پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر زمان پارک میں ایک خاتون ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پیٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں لکھا کہ کہا تھا ناں کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے، پاکستان میں سیاسی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے ہمیشہ قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت اور عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں