245

وھاڑی پریس کلب رجسٹرڈ وھاڑی کے سالانہ انتخابات مکمل مختار احمد بھٹی صدر،شاھد محمود مرزا جنرل سیکرٹری، سیکریڑی نشرواشاعت ھاشم سلطان بلامقابلہ منتخب

وھاڑی(عصمت رمجان سے) 8 سال بعد وھاڑی پریس کلب میں جمہوری سسٹم بحال وھاڑی پریس کلب رجسٹرڈ وھاڑی کے سالانہ انتخابات مکمل-

مختار احمد بھٹی صدر جبکہ شاھد محمود مرزا جنرل سیکرٹری منتخب اتحاد گروپ کا پورا پینل بلامقابلہ منتخب چیئرمین الیکشن بورڈ میاں غلام حسین ایڈووکیٹ نے ایک گروپ کی جانب سے

کاغذات نامزدگی واپس لینے پر بلا مقابلہ پورے پینل کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر مختار احمد بھٹی، سینئر نائب صدر لال دین شیرازی، نائب صدر ون میاں وحید الرحمن ،نائب صدر ٹو شیخ محمد رمضان، جنرل سیکرٹری شاھد محمود مرزا ،

ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد عمران، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان چوھدری، سیکریڑی نشرواشاعت ھاشم سلطان،

لائبریری سیکرٹری راو آصف پومی، آڈیٹر طارق سعید، آڈیٹر حسنین دولتانہ، اور آفس سیکرٹری راو مرسلین الرحمن بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے جبکہ15 رکنی مجلس عاملہ میں شیخ خالد مسعود ساجد،

میاں غلام رسول، محمد اکمل جندران، میاں ساجد منظور، راو محمد رفیق کمانڈو، حافظ صالع محمد، محمد شبیر گوجر، ملک ذوالفقار حیدر، ساجد حسین کامریڈ، رانا تیمور علی، راشد خان جوئیہ، عمران رندھاوا، ملک محمد اکرام، محمد طیب مدنی اور رانا محمد سرور شامل ہیں اس موقع پر نومنتخب صدر مختار احمد بھٹی، اور نومنتخب جنرل سیکرٹری شاھد محمود مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وھاڑی پریس کلب کی سپریم کونسل نے مثالی کردار ادا کیا جسکی وجہ سے آج 8 سال بعد وھاڑی پریس کلب میں نہ صرف جمہوری سسٹم بحال ہوا بلکہ آج ایک ٹیم کے طور پر منتخب ہونے والے تمام عہدیداران اس عزم کا اظہار کر رہئے ہیں کہ وھاڑی پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائنیگے

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے چئیرمین سمیت الیکشن بورڈ کے تمام ارکان کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے شب وروز کی محنت کے بعد انتخابی عمل مکمل کروایا یاد رہئے

کہ دو گروپوں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے اتحاد گروپ جنکے مد مقابل عبدالستار رحمانی گروپ پریس کلب کے سینیرز کی طرف سے موٹیویشن کے بعد عبدالستار رحمانی گروپ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس پر 29 اپریل کو ہونے والا انتخاب 26 اپریل کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں