15

آزاد امیدوار وں کی تعداد 169ہو جاتی ہے تو پھر وہ کیا کر سکتے ہیں۔۔۔؟کنور دلشاد نے اہم انکشاف کر دیا

آزاد امیدوار وں کی تعداد 169ہو جاتی ہے تو پھر وہ کیا کر سکتے ہیں۔۔۔؟ اس حوالے سے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اہم انکشاف کیا ہے ۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ اگر آزاد امیدوار وں اور ان کے ہم خیال امیدواروں کی تعداد 169ہو جاتی ہے تو پھر وہ اپنے قائد ایوان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر قائد ایوان کا انتخاب رن آف الیکشن کے ذریعے بھی نہیں ہوتا تو صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 58(2)کے تحت اسمبلی کو تحلیل کرنے کے مجاز ہونگے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ ہ آئین میں ایسی کوئی قدغن نہ ہونے کی وجہ سے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اکثریت ہونے کی بنیاد پر اپنا وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں۔ آزاد اراکین اسمبلی اپنی اکثریت کی واضع صورتحال دیکھتے ہوئے صوبے میں بھی اپنا وزیر اعلی منتخب کروا سکتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 106کے تحت آزاد ارکان اسمبلی کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے پابند ہیں جوالیکشن کمیشن سے انتخابی نشان حاصل کرچکی ہو۔ اگر آزاد اراکین اسمبلی مقررہ وقت میں پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کرتے تو وہ آزاد ہی تصور ہوں گے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ آزاد اراکین اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی پرانی جماعت میں شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن سےرجوع کر سکتے ہیں ۔ 8فروری کے الیکشن میں 5کروڑ سے زائد نوجوان ووٹ دینے کے اہل ہیں اور یہ تعداد پاکستان کے مجموعی ووٹرز کا تقریباً 44فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں