100

این اے 133 میں مبینہ ووٹ خریداری کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے 133 میں مبینہ ووٹ خریداری سے متعلق ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر زیر گردش ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے مختلف حکام کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔

ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیج کر 30 نومبر تک معلومات طلب کرلیں۔

ریٹرننگ افسر نے چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا ہے اور اُن سے بھی 30 نومبر تک متعلقہ معلومات طلب کی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر وڈیو گردش کر رہی ہے، ڈی سی لاہور اور آئی جی پولیس وڈیو کا فارنزک کروائیں اور صداقت معلوم کریں، ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت بھی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں