49

بابر اور رضوان کی جوڑی کیلئے نیا اعزاز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 ر نز کی پارٹنرشپ بنائی، دونوں کی 2500 رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔
دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 100 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
بابر اعظم سولہویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں، بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔
بابر اعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سنچری شراکت بنائی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی ہے۔
بھارت کے روہت شرما نے کیریئر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں