269

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کےسکولز دوبارہ بند ہونے کےبیان کی مذمت،صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سندھ میں کرونا پھیلنے کےزمے دار ہیں: کاشف مرزا

(ٹیوٹرپاکستان) صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ ہم صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کےسکولز دوبارہ بند ہونے کےبیان کی مذہمت کرتے ہیں-
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سندھ میں کرونا پھیلنے کےزمے دار ہیں-
سعید غنی نے بطوروزیرNCOCکےSOPsاور فیصلوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جلسےوریلیاں کرکے کرونا پھیلایا:-
کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے-سکولزکھلے ہیں، SOPsپر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں، بند نہیں کریں گے-سکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کریں:-
بڑھتے کرونا کیسز کی بڑی وجہ سیاسی اجتماعات و جلسے، مذمت کرتے ہیں-وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں-سیاسی اجتماعات و جلسےحکومتی پالیسی اور NCOC کے فیصلوں کی تحضیک ہے-سیاسی اجتماعات و جلسوں سے کرونا پھیلنےاور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے-سول سوسائیٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے:-بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے:-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں