170

لاہور: اورنج لائن ٹرین میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا

لاہور میں چلنے والی اورنج لائن ٹرین میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

ٹرین میں رش ہونے پر دو گروپ آپس میں الجھ پڑے، جس کے بعد دونوں گروپ ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے۔

جھگڑا کرنے والے لڑکے سمن آباد اسٹیشن سے اورنج لائن ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین میں جھگڑے کی کوئی تحریری درخواست نہیں ملی، درخواست ملنے پر جھگڑا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔انچارج اونج لائن ٹرین کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں