34

پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت: آئی جی سندھ سے 30 دن میں رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔
دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ میں پولیس حکّام کی جانب سے واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو انکوائری مکمل کر کے 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مکمل انکوائری کی جائے اور آئی جی سندھ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے 30 دن میں رپورٹ پیش کریں۔
عدالت میں پیش کی گئبی پولیس کی رپورٹ میں مقتول محمد بخش کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے۔
عدالت نے پولیس رپورٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کا کرمنل ریکارڈ تھا تو وہ بھی عدالت میں پیش کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد بخش کو پولیس اہلکاروں نے گھر سے اغواء کیا اور اس کی رہائی کے لیے 3 لاکھ روپے مانگے۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پیسے نہ دینے پر پولیس نے محمد بخش کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں