146

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں27 زخمی ہیں جس میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی کینٹین میں ہونے والے گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق کچہری کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ بھی آئے، پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پمز اسپتال منتقل کیے گئے دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے، دھماکے میں 12 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر مبشر ڈاہا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے، دھماکے میں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں