سینئر سیاستدان اور سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زعیم قادری انتقال کر گئے۔
وہ گزشتہ 3 روز سے دل کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ان کے انتقال کے باعث سیاسی حلقوں اور کارکنوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام نمازِ مغرب کے بعد لاہور میں لارنس روڈ کے علاقے میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے
162