72

اے سی سی اے نے ایس ایم ایز کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اکاؤنٹنٹس کے کردار پر نئی رپورٹ شائع کردی

ایسو سی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈاکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے نئی رپورٹ جاری کی گئی جس کا عنوان ”ڈیجیٹل پاتھ ویز پلے بُک: ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل جدت میں اکاؤنٹنٹس کا قائدانہ کردار” ہے۔100 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنانس پروفیشنلز پر مشتمل عالمی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر فنانس لیڈ کرے تو ایس ایم ایز اے آئی سے لیس ڈیجیٹل ترقی حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اکاؤنٹنٹس کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

100 سے زائد مارکیٹس میں 1,026 فنانس پروفیشنلز کے تجربات پر مبنی یہ پلے بُک ڈیجیٹل ترقی کے چھ درجوں کا تعین کرتا ہے، کاغذی عمل سے لے کر اے آئی سے چلنے والی آپریشنز تک اور ایس ایم ایز کو پائیدار انداز میں ترقی کے قابل بنانے کے لیے عملی رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے نتائج پیشہ ورانہ شعبے کی بلندتوقعات کو ظاہر کرتے ہیں،اگرچہ اس وقت صرف 4 فیصد تنظیمیں ایڈوانسڈ آٹومیشن پر کام کر رہی ہیں، لیکن 41 فیصد توقع کرتی ہیں کہ وہ اگلے تین سالوں میں اس سطح تک پہنچ جائیں گی۔ تاہم لاگت (62 فیصد)، مہارت (46 فیصد) اور وقت (32 فیصد) سب سے بڑے سمجھے جانے والے چیلنجز ہیں۔

اے سی سی اے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے جیسے تنظیمیں عملی قدم اٹھاتی ہیں اور تجربہ حاصل کرتی ہیں، ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل آسان ہو جاتا ہے، مہارتیں بہتر ہوتی ہیں اور لاگت کے خدشات نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں۔ پلے بُک میں دنیا بھر کے اکاؤنٹنٹس اور ایس ایم ای کاروباری رہنماؤں کی حقیقی تبدیلی کی مثالیں شامل ہیں، جن میں ملائیشیا، افریقہ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے حاصل شدہ بصیرتیں بھی شامل ہیں جو واضح کرتی ہیں کہ کس طرح فنانس ٹیمیں اے آئی کے نفاذ، سسٹمز کی ہم آہنگی اور کاروباری ترقی کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اے سی سی اے کی پالیسی اور انسائٹس ٹیم میں ایس ایم ای کی سربراہ، الیکساندرا زارونیناکیریلووا کا کہنا ہے کہ”اکاؤنٹنٹس کاروباری ڈیٹا اور فیصلوں کے مرکز میں بیٹھتے ہیں۔ عمل کی درستگی، مالی اثرات اور گورننس کی سمجھ انہیں اس قابل بناتی ہے کہ وہ اعتماد اور ذمہ داری کے ساتھ ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں رہنمائی کریں۔”

اے سی سی اے کی عالمی کمیونٹی کی بصیرت، وسیع مشاورت اور مشترکہ پیشہ ورانہ تجربات کی بنیاد پر تیار کردہ یہ پلے بُک اجتماعی علم اور عملی رہنمائی کو یکجا کرتا ہے، تاکہ ہر اکاؤنٹنٹ ایس ایم ایز کے لیے ایک قابلِ اعتماد ڈیجیٹل رہنما بن سکے۔ اس میں ایک جامع سپورٹ مکینزمز ڈائریکٹری بھی شامل ہے، جو فنڈنگ، تربیت اور پروگراموں کی تفصیلات فراہم کرتی ہے، تاکہ دنیا بھر کی ایس ایم ایز اور ان کے مشیران اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل اپنانے کے عمل کو آگے بڑھا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں