ریئل می نے اپنا نیا اسمارٹ فون C85 Pro ایک شاندار لانچ ایونٹ میں پاکستان میں متعارف کروا دیا

ریئل می کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک شاندار لانچ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں C85 Pro کو باقاعدہ متعارف کروایا گیا

ایونٹ میں ملک بھر سے ریئل می پارٹنرز، میڈیا، لائف اسٹائل اور ٹیکنالوجی انفلوئنسرز نے بی تعداد میں شرکت کی
ریئل می C85 Pro اسمارٹ فون 7000mAh کی بڑی بیٹری کے ساتھ آتا ہے جو صارفین کو پاور بینک جیسی پاور فراہم کرتاہے۔
اس کے علاوہ 4000نٹ ایمولڈ ڈسپلے کے ساتھ یہ موبائل فون اس کیٹیگری میں سب سے برائٹ ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔
جبکہ اس فون میں موجود IP69 پرو ڈوریبلٹی اس کو ہر طرح کے حالات میں بہترین کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔
اے آئی پاور سیونگ، 45 واٹ فاسٹ چارجنگ، اے آئی ایڈٹ جینی، 108 میگا پکسلز کا کیمرہ سسٹم اور 24GB RAM اور 256GB سٹوریج کے ساتھ یہ فون ہر طرح کے صارفین کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔