125

زیتون گروپ میں کرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد

زیتون گروپ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خوشی، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ یہ تقریب نیو لاہور سٹی فیز ۲ میں منعقد ہوئی، جہاں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

تقریب کے دوران کرسمس ٹری کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا، جو امن اور محبت کی علامت ہے۔ اس موقع پر زیتون گروپ کے کنٹری ہیڈ فارحان چیمہ نے تقریب میں شرکت کی –

فارحان چیمہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیتون گروپ تمام مذاہب کے احترام، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ پر یقین رکھتا ہے، اور ایسی تقریبات معاشرے میں ہم آہنگی اور مثبت اقدار کو فروغ دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں