125

سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ

سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ڈی جی پی آر بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے تمام کاؤنٹرز پر گئے، سینٹر کی ورکنگ اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا
معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پنجاب کے 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،کاروباری سہولت مراکز کے قیام سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیں
5 وفاقی اور 28 صوبائی محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات دے رہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت طاہر رضا ہمدانی
لاہور،25نومبر: سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ڈی جی پی آر بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے تمام کاؤنٹرز پر گئے، سینٹر کی ورکنگ اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی منیجربزنس فسیلیٹیشن سینٹر نایاب سلیم نے انہیں ادارے کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔
سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے کہاکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پنجاب کے 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،کاروباری سہولت مراکز کے قیام سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔طاہررضاہمدانی نے کہاکہ 5 وفاقی اور 28 صوبائی محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات دے رہے ہیں۔مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لئے سرمایہ کاروں کو تیز رفتاری سے این او سی جاری ہورہے ہیں،اب تک کاروباری سرگرمیوں کیلئے63559 این او سی کا اجراء خوش آئند امر ہے۔
سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ڈی جی پی آر نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے کاؤنٹرز پر موجود مختلف محکموں کے نمائندوں سے ان کی ورکنگ بارے دریافت کیا۔صوبائی سیکرٹری اور ڈی جی پی آر کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ این او سی کے حصول کیلئے اب تک 70016 درخوستیں موصول ہوئی ہیں۔بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں 23615افراد کو مشاورت فراہم کی گئی ہے،اب تک 94096 افراد ان 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں