58

سی بی ڈی پنجاب نے لگژری شوروم رومز کا کامیاب بیلٹ مکمل کر لیا*

۔ پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے )، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، نے اپنے پریمیم لگژری شوروم رومز کے لیے کامیاب بیلٹ مکمل کر لیا ہے۔ یہ شوروم رومز سی بی ڈی پنجاب کے قائد ڈسٹرکٹ میں سی بی ڈی روٹ 47 پر واقع ہیں، جو پنجاب کے جدید تجارتی منظرنامے کی تشکیل میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس منصوبے کے تحت آٹھ (8) کمرشل پلاٹس، ہر ایک ڈیڑھ کنال پر مشتمل، سرمایہ کاروں کو پیش کیے گئے۔ ان پلاٹس کو ملک کے معروف کاروباری گروپس، آٹوموبائل برانڈز اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جو پنجاب کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے کمرشل حب میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

لگژری شوروم رومز قائد ڈسٹرکٹ کے مرکز میں واقع ہیں، جو سی بی ڈی پنجاب کا ایک نمایاں کمرشل زون ہے، جہاں پریمیم آٹوموٹو، لائف اسٹائل اور ہائی اینڈ برانڈز کو جدید سہولیات کے ساتھ جگہ فراہم کی جا رہی ہے۔ عالمی معیار کے انفراسٹرکچر، بہترین رسائی اور جدید شہری ماحول کے ساتھ، یہ ڈسٹرکٹ صوبے کے انتہائی قابلِ ترجیح تجارتی مراکز میں تیزی سے اپنی شناخت بنا رہا ہے۔

کامیاب بیلٹ کے حوالے سے سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈئیر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ نے کہا ,“اس بیلٹ کی کامیاب تکمیل اور سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اس اعتماد کی عکاسی کرتی ہے جو مارکیٹ سی بی ڈی پنجاب کے طویل المدتی وژن پر کرتی ہے۔ ہمارا مقصد مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ایسے کمرشل ڈسٹرکٹس تشکیل دینا ہے جو پنجاب کی معاشی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں اور کاروباروں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کریں۔ یہ کامیابی ہمارے صوبے کے لیے ایک عالمی معیار کے شہری مستقبل کی جانب ایک اور مضبوط قدم ہے۔”

یہ بیلٹ سی بی ڈی پنجاب کے اُس مشن میں ایک بڑی پیش رفت ہے جس کے تحت صوبے کے تجارتی ڈھانچے کو شفاف طریقہ کار، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور عالمی معیار کی شہری ترقی کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ہر سنگِ میل کے ساتھ، اتھارٹی پائیدار معاشی ترقی کے فروغ اور ایک جدید، خوشحال پنجاب کے وژن سے ہم آہنگ پریمیم کاروباری مواقع پیدا کرنے کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں