133

سی بی ڈی پنجاب پاکستان بیورو آف اسٹیٹِسٹکس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ڈیٹا فیسٹ 2025 میں شرکت کرے گا

پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، ڈیٹا فیسٹ 2025 میں شرکت کرے گی۔ یہ ایونٹ 11 اور 12 نومبر کو پاک۔چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹِسٹکس کے زیرِ اہتمام منعقد ہوگا۔

سی بی ڈی پنجاب اس موقع پر اپنے فلیگ شپ منصوبے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کو پیش کرے گا جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا آئی ٹی سٹی ہے۔ یہ منصوبہ ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں انقلاب لانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت نواز شریف آئی ٹی سٹی کے خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

ڈیٹا فیسٹ2025 میں سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے ایک کارپوریٹ پویلین قائم کیا جائے گا، جہاں سی بی ڈی پنجاب کے عہدیدارپالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور عالمی ٹیکنالوجی ماہرین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے تاکہ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے شاندار پراجیکٹس اور مستقبل کی ٹیکنالوجی، تعلیم، کری ایٹو انڈسٹریز اور ہائی ویلیو انوویشن کے عالمی مرکز کے طور پر اس کے وژن کو اجاگر کیا جا سکے۔

لاہور میں 800 ایکڑ پر محیط سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی عالمی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اس کا سیلیکون بلاک، جو ایس ٹی زی اے سے منظور شدہ اور ڈیولپمنٹ لائسنس یافتہ ہے، بین الاقوامی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے جدید انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے۔ متعدد عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے پہلے ہی اس بلاک میں سرمایہ کاری کے لیے زمین حاصل کر لی ہے، جو براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے مضبوط اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی ایسٹرابلاک میں پاکستان کی پہلی ایف ڈی اے سے منظور شدہ لیبارٹریز اور ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس منصوبے میں پاکستان کا پہلا فلم سٹی بھی شامل ہے، جس کا مقصد ملک کی کری ایٹو اور میڈیا انڈسٹری کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیز کے تعاون سے مستقبل کے ٹیکنالوجی ماہرین کو تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ منصوبے کے انفراسٹرکچر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور تکمیل کے قریب ہے۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ڈیٹا فیسٹ 2025 میں سی بی ڈی پنجاب کی نمائندگی کے دوران اہم سمپوزیم سے خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے عزم اور وژن پر گفتگو کریں گے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا”سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی محض ایک ریئل اسٹیٹ منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کے عالمی ڈیجیٹل معیشت کا ایک روشن باب ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، ہم بین الاقوامی سرمایہ کاری، عالمی معیار کے انفراسٹرکچرجیسے اقدامات، فلم سٹی اور ایف ڈی اے سے منظور شدہ انوویشن کلسٹرز کے ذریعے ملک میں ترقی کی نئی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔ ڈیٹا فیسٹ 2025 میں ہم سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کے رہنماؤں کو اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ ہم مل کر ایک جدید پاکستان کی تعمیر کرسکیں۔

ڈیٹا فیسٹ 2025 میں سی بی ڈی پنجاب کی شمولیت پاکستان کی ہائی ٹیک سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کی عالمی سطح پر عکاسی کا اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں