174

سی بی ڈی پنجاب کا جدید منصوبہ“دی سیکنڈ واک”لانچ لاہور میں جدید ریٹیل اور فائن ڈائننگ کا نیا سنگِ میل

سی بی ڈی پنجاب کا جدید منصوبہ“دی سیکنڈ واک”لانچ لاہور میں جدید ریٹیل اور فائن ڈائننگ کا نیا سنگِ میل

لاہور: منگل، 18 نومبر 2025: سی بی ڈی واک کی شاندار کامیابی کے بعد پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ااتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سی بی ڈی پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے سی بی ڈی واک کی کامیابی کے بعد اس کے دوسرے مرحلے“دی سیکنڈ واک”کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ نیا منصوبہ لاہور کو ایک جدید، متحرک اور بین الاقوامی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

دی سیکنڈ واک کا تصوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے وژن کے تحت پیش کیا گیا ہے جو لاہور کے شہری ڈھانچے کو جدید معیارات، عالمی سطح کے ریٹیل ماڈلز اور پبلک اسپیسز کے نئے رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ منصوبہ اُن کی اس خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ لاہور کو عالمی سطح پر ایک جدید، پُرکشش اور معاشی طور پر مضبوط شہر کے طور پر اجاگر کیا جائے۔

یہ منصوبہ سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں واقع ہے، بالکل سی بی ڈی واک کے پہلو میں اور خوبصورت سی بی ڈی لیک کے ساتھ۔ دی سیکنڈ واک لاہور میں جدید ریٹیل، پریمیئم ڈائننگ، تفریح اور شہری طرزِ زندگی کا ایک نیا مرکز بننے جا رہا ہے۔ سی بی ڈی واک کو ملنے والی شاندار پبلک اور انویسٹر پذیرائی کے بعد یہ نیا مرحلہ علاقے میں کاروباری سرگرمیوں، ثقافتی رنگ کو مزید فروغ دے گا۔

سی بی ڈی پنجاب نے 4مرلہ کے 20 پریمیم کمرشل یونٹس پیش کیے ہیں، جو ہائی ویلیو برانڈز، بوتیک آؤٹ لیٹس، کیفے اور ریسٹورنٹس کے لیے بہترین ہیں۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے یہ یونٹس شیل اینڈ کور اسٹرکچر کی صورت میں پیش کیے جائیں گے، جن میں یسمنٹ، گراؤنڈ + 2 فلورز اور ایک فنکشنل روف ٹاپ شامل ہوگا، جو کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئی جہتیں فراہم کرے گا۔

اتھارٹی کے سرمایہ کار دوست طرزِ عمل کے تحت ہر یونٹ مقررہ قیمت 16کروڑ میں پیش کیا جا رہا ہے، جو لاہور کے ابھرتے ہوئے ہائی ویلیو کمرشل زونز میں شفافیت اور سہولت کی علامت ہے۔

منصوبے کے حوالے سے سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے کہا”دی سیکنڈ واک کا آغاز لاہور کو جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ شہر بنانے کی ہماری کاوشوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ سی بی ڈی واک کی کامیابی کے بعد ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک دوسرا ایسا مقام متعارف کروا رہے ہیں جو شہر میں پریمیئم کمرشل ایکٹیویٹی کو نئی سمت دے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے واضح وژن کے تحت ہم ایسے مقامات تخلیق کر رہے ہیں جو معیشت کو مضبوط کریں، کاروبار کو فروغ دیں اور عوام کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کریں۔ دی سیکنڈ واک محض ایک کمرشل منصوبہ نہیں، بلکہ لاہور کی تبدیلی کا اعلان ہے۔ ”

دی سیکنڈ واک کا آغاز سی بی ڈی پنجاب کے اس سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے جو پنجاب کی معاشی ترقی، شہری جدت اور عالمی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل نمایاں منصوبے فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں