186

عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی میرے لیے ہمیشہ مشل راہ رہی ہے: عظمی بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ میری خوش قسمتی رہی کہ اہم معاملات میں ان کی رائے اور قیمتی مشورے مجھے حاصل ہوتے رہے۔ ان کی وفات میرے لیے ذاتی طور پر ایک بڑا نقصان ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے اور ہمیشہ اپنے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی جمہوریت کی ایک توانا آواز تھے اور صحافت و سیاست کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ میاں نوازشریف کے باوفا اور مخلص ساتھی بھی تھے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں