315

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا آزمائشی بنیادوں پر مختصر عرصے کے لیے ریجن کے زیر اہتمام سوئفٹ سنٹرر کا قیام عمل – ریجنل ڈائریکٹر

ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ خان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آزمائشی بنیادوں پر مختصر عرصے کے لیے ریجن کے زیر اہتمام سوئفٹ سنٹرر کا قیام عمل میں لایا تھا۔تکنیکی وجوہات کی بنا ء پر تمام سوئفٹ سنٹرز کو جولائی 2024 سیبند کردیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کی کچھ ادارے اور افراد اب بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام غیر قانونی سہولیات مہیا کرنیکے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ عوام الناس کومطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا انسوئفٹ سنٹرز کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے۔ ان افراد/اداروں کے ساتھ لین دین یا سہولیات حاصل کرنے والا خود ذمہ دار ہو گا۔ یونیورسٹی کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث افراد/طلباء کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ تمام طلبہ اورطا لبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس یانزدیکی علاقائی دفاتر سے رابطہ کریں۔
علاقائی دفاتر کی معلومات https://aiou.edu.pk پر موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں