42

لاہور لٹن روڈ پر ریسٹورینٹ پر ڈکیتی کرنے والے 3 ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں گاہکوں اور عملے کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کرنے والے تینوں ڈاکو سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق 20 فروری کی رات تین مسلح ملزمان ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور گاہکوں و عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے کاؤنٹر اور شہریوں سے تقریباً 40 ہزار روپے نقدی اور متعدد موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی اور دیگر حکام پر شدید دباؤ تھا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو 22 فروری کو ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں