89

نُور فاطمہ میموریل سسٹم کےدسویں انٹیگریٹڈ کانووکیشن کا انعقاد، فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں اور میڈلز تقسیم

نُور فاطمہ میموریل سسٹم کے زیرِ اہتمام اسکول آف ہیلتھ سائنسز (فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ اور ایف ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز) کا مشترکہ سالانہ کانووکیشن گرینڈ بال روم، پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں پُروقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں والدین، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مجموعی طور پر 753 طلبہ نے گریجویشن مکمل کی، جن کا تعلق ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے تھا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم (پرو وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز) نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اعلیٰ تربیت یافتہ نوجوانوں کی شمولیت ملک کی مجموعی صحت کی خدمات کو بہتر بناتی ہے۔ ایسے ادارے جہاں پیشہ ورانہ تربیت، اخلاقیات اور علم پر توجہ دی جائے وہ ہمارے ہیلتھ سسٹم کی مضبوطی کی ضمانت ہیں۔

اعزازی مہمان پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (وائس چانسلر، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی) نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سیکٹر تیزی سے بدل رہا ہے اور آج کے نوجوان ہیلتھ پروفیشنلز اس تبدیلی کے اصل محرک ہیں۔ معیاری تعلیم اور مضبوط پیشہ ورانہ تربیت مستقبل کے محفوظ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بنیاد ہے۔

نُور فاطمہ میموریل سسٹم کی چیئرپرسن مسز شاہیمہ رحمان نے کہا کہ “ہمارا مقصد ایسے ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنا ہے جو ہنرمند ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری اور خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہوں۔ آج ہمارے طلبہ اس مشن کی کامیابی کی جھلک پیش کر رہے ہیں۔”

نُور فاطمہ میموریل سسٹم کی سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر محترمہ ماہا رحمان نے صحت کے شعبے میں ہنرمند اور انسان دوست پروفیشنلز کی تیاری میں ادارے کے کردار، تعلیمی معیار، تربیتی ماڈلز اور طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ڈاکٹر طیّب عباس، پرنسپل نور فاطمہ میموریل سسٹم اسکول آف ہیلتھ سائنسز نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں اساتذہ، والدین اور ادارے کی مشترکہ محنت شامل ہے، اور یہ سفر ان کے عملی کیریئر کی بنیاد ثابت ہوگا۔

تقریب میں ڈگریاں اور میڈلز مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے تقسیم کیے۔ کانووکیشن میں ڈگری کنفرمنٹ، اوتھ ٹیکنگ اور میڈل ڈسٹری بیوشن کی پر وقار کارروائی بھی شامل تھی۔

تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل طلبہ کے ہمراہ گروپ فوٹو سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کانووکیشن میں فیکلٹی ممبرز اور والدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں