133

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت اور کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ اور اساتذہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہار تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت اور کیڈٹ کالج وانا کے تمام طلبہ اور اساتذہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہار تشکر ادا کیا – اسلام آباد دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردوں اور انسانیت کے دشمنوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے سب ماؤں کے لال بخریت گھروں کو لوٹ آئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بدبخت دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ جانے والے سپاہیوں کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ناکام رہیں گے،فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں