141

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ریڑھی بانو ں کو 400سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ریڑھی بانو ں کو 400سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ
سستی اشیاء…..معیاری مال، عوام خوش… دکاندار خوشحال، ”تھینک یو ویری مچ وزیراعلی مریم نوازشریف”،پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفر دسہولت”آن دی گو بازار“ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا-”سی ایم سہولت آن دی گو” بازار میں ریڑھی بانوں کو باعزت روز گار اور شہریو ں کو معیاری اور سستی اشیا ملنے لگیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ریڑھی بانو ں کو 400سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی گئی- لاہور میں پہلے مرحلے میں دس مقامات پر ”سہولت آن دی گو بازار” کھل گئے -گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن کے سہولت بازار فنکشنل ہوگئے-کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی ”سہولت آن دی گو بازار ”فعال ہو گئے-”سہولت آن دی گو بازار” میں پھل، سبزیاں،چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی- ”سہولت آن دی گو بازار” میں سکیورٹی، واش روم اور صفائی کا شاندار اور بہترین نظام کیا گیا ہے- ”سہولت آن دی گو بازار“ میں ڈرائیو تھروخریداری کی سہولت بھی موجود ہے-فروری تک لاہور میں مزید 5مقامات پر ”سہولت آن دی گو بازار“ فنکشنل کئے جائیں گے-برکی،صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن،مون مارکیٹ اور فیروز والا میں ”سہولت آن دی گو بازار“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں -دکاندار وں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکریہ مریم نواز!اب ہم ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں -دکانداروں نے اظہارِ تشکر کیااور کہاکہ ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے باوقار اور باقاعدہ سسٹم بنانے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں -”سہولت آن دی گو بازار“ کے ذریعے رمضان بازاروں میں ملنے والی سستی اشیاء سال بھر دستیاب ہوں گی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے”سہولت آن دی گو بازار“ کو مرحلہ وار لاہور کے دیگر علاقوں تک وسیع کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ”سہولت آن دی گو بازار“ قائد محمد نواز شریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کا ویژن ہے -ریڑھی بانو ں کو اپنی دکانیں ملنے پر جو خوشی ہورہی ہے اسے محسوس کرسکتی ہوں -ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو-لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہولت ”آن دی گو بازار“ جیسے پراجیکٹ لائیں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ریڑھی بان برسوں سے کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے تھے آج انہیں چھت مل چکی ہے-”سہولت آن دی گو بازار“ پراجیکٹ کے قیام کے لئے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں – چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے کہاکہ ”سہولت آن دی گو بازار“ بننے سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہو گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں