172

وہاڑی: جہانگیر خان ترین اور اسحاق خان خاکوانی کا گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماچھیوال وہاڑی میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح

وہاڑی: جہانگیر خان ترین اور اسحاق خان خاکوانی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ماچھیوال وہاڑی میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔

کمپیوٹر لیب پر ایک کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے جس کی فنڈنگ اسحاق خان خاکوانی نے اپنی ذاتی حیثیت میں کی ہے جبکہ ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کی ٹیم نے تمام تر تکنیکی معاونت فراہم کی-

کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب میں جہانگیر خان ترین، سابق وفاقی وزیر اسحاق خان خاکوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو وہاڑی، سی ای او ایجوکیشن وہاڑی، سی ای او ترین ایجوکیشن فائونڈیشن و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی بابر سلیمان، سی ای ایجوکیشن وہاڑی ناصر عزیز، سی ای او ترین ایجوکیشن فائونڈیشن اکبر خان و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں