219

ٹی سی ایل کاکال آف ڈیوٹی بلیک آپس7 کی لانچ کے لیے ایکٹیویژن کے ساتھ پارٹنرشپ میں توسیع کا اعلان

پاکستان کے نمبر1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے عالمی سطح پر کال آف ڈیوٹی بلیک آپس 7 کی لانچ کے موقع پر اپنی شراکت داری میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ بطور آفیشل ٹی وی پارٹنر، ٹی سی ایل اپنی جدید ترین کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی گیمنگ ریلیز سے ہم آہنگ کر رہاہے، جس کا مقصد پاکستانی گیمرز کو زبردست پکچرکوالٹی کا تجربہ فراہم کرنا ہے جو ہر مشن، ماحول اور ڈیٹیل کو انتہائی حقیقت پسندی کے ساتھ پیش کرتاہے۔

کال آف ڈیوٹی ایک ایسی گیم ہے، جس میں بڑے اسکیل، جدید تفصیل اور تیز رفتار ایکشن بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، یہ تمام فیچرز ٹی سی ایل کے بڑے اسکرین والے ٹی وی پر مزید نمایاں ہو جاتے ہیں۔ ٹی سی ایل کی جدید کیو ڈی منی ایل ای ڈی رینج پریسیژن ڈمنگ، الٹرا فاسٹ ریفریش ریٹ اور ہائی برائٹنس کے ذریعے گیمنگ ویژولز کو نئی سطح پر لے جاتی ہے۔

ٹی سی ایل C8K 65انچ سے 98انچ کے بڑے سکرین سائز میں آتا ہے(پاکستان میں دستیاب نہیں)،اور یہ ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو سینیمیٹک اور سب سے بڑا اسکرین گیمنگ سیٹ اپ چاہتے ہیں۔ یہ ماڈل 3,840 لوکل ڈمنگ زونز اور 4,500-5,000 نِٹس پیٖک برائٹنس کے ساتھ انتہائی شاندار کلیرٹی، کنٹراسٹ اور ہالو کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ 4K 144Hzڈسپلے، بہترین موشن ہینڈلنگ، کیو ڈی کلر ایکوریسی اور 97% DCI-P3 کلر کوریج کے ساتھ یہ ماڈل نیکسٹ جنریشن گیمنگ کا حقیقی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ C7Kماڈل میں 2,048 لوکل ڈمنگ زونز اور 3,000 نِٹس پیٖک برائٹنس موجود ہے جو بڑے اسکرین پر بہتر کنٹراسٹ اور ڈیٹیل کو یقینی بناتا ہے۔ 144Hzنیٹو ریفریش ریٹ AMD FreeSync پریمیئم پرواور آپٹمائزڈ گیم موڈز کے ساتھ یہ ماڈل تیز رفتار گیمنگ سیشنز میں بھی سموتھ اور اسٹیبل موشن فراہم کرتا ہے۔ جدید ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی ٹیکسچرز، لائٹنگ ایفیکٹس اوریو آئی ایلیمنٹس کو مزید واضح بناتی ہے۔

C6K تیز ترین گیمنگ پر فوکس رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 144Hzنیٹو ریفریش ریٹ، VRR سپورٹ اور کم ان پٹ لیگ اس کی بنیادی خصوصیات ہیں۔ اس میں موجود کیو ڈی منی ایل ای ڈی بیک لائٹ اور سینکڑوں ڈمنگ زونزبہترین ڈیٹیل فراہم کرتے ہیں، جو ٹیکٹیکل اور اسٹیلتھ گیمنگ کے لیے مثالی ہیں۔

تمام ماڈلز میں موجود ٹی سی ایل گیم ماسٹر،VRR/FreeSyncاسٹیبلٹی اور گیمنگ ڈیش بورڈ فراہم کرتا ہے جس سے کھلاڑی ریئل ٹائم میں اپنے ڈسپلے سیٹنگز کنٹرول کر سکتے ہیں۔ شیڈو انہانسمنٹ فیچر اندھیرے حصوں میں بہتر ویژول فراہم کرتا ہے۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ ماجد خان نیازی کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،”ٹی سی ایل کی کال آف ڈیوٹی کے ساتھ پارٹنرشپ جدید اور پرفارمنس پر مبنی گیمنگ تجربات فراہم کرنے کے مشن کی عکاسی کرتی ہے۔ بلیک آپس 7اور ہماری کیو ڈی منی ایل ای ڈی لائن اپ پاکستانی گیمرز کو حقیقی نیکسٹ جنریشن ویژول اور موشن پریسیژن فراہم کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں